عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما چلے گئے

March 26, 2023

لاہور میں مینار پاکستان جلسے سے عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جارہی ہیں؟ اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟۔

صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خان کی تقریر ختم ہوچکی ہے۔