تیونس: تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 10 افراد جاں بحق

March 26, 2023

تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی۔تیونسی حکام کے مطابق ڈوبنے والی کشتی کے 10 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تیونسی حکام کا مزید کہنا ہے کہ تیونس میں چند گھنٹوں کے دوران تارکین وطن کی دوسری کشتی ڈوبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کشتیاں ڈوبنے کے حادثے میں 29 تارکین وطن جاں بحق ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں پانچ روز کے دوران تارکین وطن کی 7 کشتیاں ڈوب چکی ہیں۔

خبر ایجنسی کا مزید بتانا ہے کہ تارکین وطن کشتیوں میں بحیرہ روم پار کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے۔