عبداللّہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے

March 26, 2023

فوٹو ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نا پسندیدہ ریکارڈ بنا دیا، عبداللّٰہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔

عبداللّٰہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے، کم بیک کے بعد افغانستان کیخلاف وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ محمد حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔