رمضان فٹبال ایونٹ شروع، ناصر شاہ کی افتتاحی کک پر گیند فوٹوگرافر کو جالگی

March 27, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی فٹبال کو لگائی گئی کک سامنے کھڑے فوٹو گرافر کو لگی،انہوں فوٹو گرافر سے معذرت بھی کی۔رمضان فٹبال ٹورنامنٹ میں شہر کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان آرمی نے اس ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے۔