اسرائیلی وزیرِ اعظم نے وزیرِ دفاع کو برطرف کردیا

March 27, 2023

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو۔۔۔فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وزیرِ دفاع یوآف گیلنسٹ کو برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِ دفاع کو برطرف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کرنے سے قبل ملاقات کی تھی۔

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے جاری احتجاج پر بات چیت ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کی برطرفی کے بعد اسرائیلی مظاہرین مشتعل ہو گئے ہیں۔

مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف کے نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے سے باز رہے۔