پی ٹی آئی رکن سلمان احمد کی گرفتاری کی خبرجھوٹ نکلی

March 27, 2023

25 مارچ کو سوشل میڈيا پر پھیلائی گئی تحریک انصاف کے رکن گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری کی خبر جھوٹ نکلی۔

یوٹیوبر عمران ریاض نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گرفتاری کا الزام لگایا تھا، ان کی ویڈيو 23 لاکھ لوگوں نے دیکھی، لیکن جیو فیکٹ چیک نے خبر کی تحقیق کی تو سلمان احمد کی اہلیہ نے شوہر کی گرفتاری کی تردید کر دی۔

’’جیو فیکٹ چیکٹ‘‘ نے سوشل میڈیا خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم فراہم کردیا، کسی بھی خبر کی حقیقت جاننے کے لیے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی کسی خبر کی سچائی کے لیے جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جاسکتا ہے، کسی بھی دعوے کی نشاندہی کےلیے آپ جیو فیکٹ چیک کی ویب سائٹ پر اپنی آرا بھی دے سکتے ہیں۔ فیک نیوز سے چھٹکارہ پا کر جیو۔