انگریزی ٹی وی سیریز سکسیشن (Succession) کا چوتھا اور آخری سیزن گزشتہ روز ریلیز ہوا جسے 23 لاکھ شائقین نے دیکھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پچھلے سیزن کی آخری قسط 17 لاکھ افراد نے دیکھی تھی۔
اب نئے سیزن کی پہلی قسط 23 لاکھ ناظرین نے دیکھی جو ایک ریکارڈ ہے۔
پچھلے سیزن کی ہر قسط کو اوسط 72 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔
یہ سیریز فرضی کہانی پر مبنی ہے جس میں لوگن فیملی دنیا کی سب سے بڑی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کمپنی کی مالک ہے۔