اسرائیل کو بلانے سے انکار، انڈونیشیا ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

March 29, 2023

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے انڈونیشیا پر ورلڈکپ کی میزبانی پر 20 سال کےلیے پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق فیفا انتظامیہ نے پابندی صوبہ بالی کی گورنر کے اسرائیل کی میزبانی سے انکار پر عائد کی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کو انڈر 20 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنا تھی۔

انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا۔

فیفا فیڈریشن انڈر 20 ورلڈکپ کےلیے متبادل میزبان تلاش کرے گا۔