شاہین اور حارث دی ہینڈریڈ کیلئے ویلش فائر میں شامل، مائیکل ہسی خوش

March 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دی ہنڈریڈ لیگ میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف مائیکل ہسی کی کوچنگ میں ویلش فائر کیلئے کھیلیں گے۔سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث روف میچ ونر کھلاڑی ہیں، بلاشبہ دونوں کا ایک بولنگ یونٹ میں ہونا دلچسپ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ہم نئی گیند کیساتھ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے قابل ہوں گے۔ مائیکل ہسی نے 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور دو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ جبکہ حارث رؤف 60ہزارپاؤنڈ یعنی کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا گیاہے۔ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27اگست کو کھیلا جائے گا۔