جیم خانہ کرکٹ: رنگون والا کوارٹر فائنل میں

March 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)36ویں کراچی جیم خانہ عمر ایسوسی ایٹس رمضان فیسٹول میں رنگون والانے کوئٹہ کر کٹ اکیڈمی کو78رنز سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ بدھ کو رنگون والا نے201رنز کا ٹارگٹ دیا، عارف خان نے 67 ، محمد سہیل49، لعل کمار33اور فریدشاہ نے 21ر نز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کر کٹ اکیڈمی 123رنز بنا سکی۔