وزیر اعظم کا سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینا خوش آئند ہے، امان کنرانی

March 31, 2023

کوئٹہ (آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف و وفاقی کابینہ و حکومت پاکستان کا سپریم کورٹ پاکستان کے سینئر جج جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ناجائز و بدنیتی پر مبنی ریفرینس کو واپس لینے اور اس پر ماضی میں آئین و قانون و قواعد سے ماورا مفروضوں پر مبنی Curative Petition یعنی رحم کی اپیل کے طرز کی ایک بے معنی و خودساختہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند اور قابل تحسین ہے آج سپریم کورٹ کے ایک جج جناب جسٹس امین الدین خان نے اپنے سمیت کل جناب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ کے فیصلے کی پیروی میں از خود کارروائی کے کیس میں بنچ کا حصہ بننے سے معذرت کرکے اصول اور قانون پسند ہونے کا ثبوت دیا۔ یوں چیف جسٹس سمیت دیگر جج صاحبان بھی اپنی ہی عدالت کے ایک معزز بنچ کے فیصلہ کےاحترام کرتے ہوئے اس بنچ کا حصہ نہ بنیں اس کے باوجود بھی اگر چیف جسٹس صاحب اپنے موقف پر قائم رہتے ہیں تو عدلیہ کو تفریق سے بچانے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے سینئر ترین جج PLD 1998 SC 161 کی روشنی میں بنچ بناکر چیف جسٹس کے کنڈکٹ کے حوالوں سے نوٹس لے سکتے ہیں یا جوڈیشل کونسل کے اندر معاملہ کو لے جایا جاسکتا ہے۔