کویت میں رہائش پذیر 5400 افراد کی دیگر ممالک میں پناہ کی درخواست

March 31, 2023

کویت کی وزارت خارجہ کی عمارت، فائل فوٹو

کویت میں رہائش پذیر 5 ہزار 400 سے زائد افراد نے دیگر ممالک میں پناہ کیلئے درخواستیں دیں۔

کویت کے تھنک ٹینک عرب خلیج مرکز برائے تعلیم و تحقیق کی رپورٹ کے مطابق پناہ کیلئے درخواست دینے والے زیادہ تر افراد بدو ہیں۔

ایک لاکھ 20 ہزار بدو کویت میں رہتے ہیں، پناہ کی درخواست دینے والوں میں ایتھوپیا، اریٹریا، پاکستان، افغانستان اور لبنان کے شہری شامل ہیں۔

زیادہ تر پناہ کی درخواستیں برطانیہ، کینیڈا، امریکا، فرانس، جرمنی اور اسکینڈی نیوین ممالک کیلئے دی گئیں۔

2022 میں کویت کی آبادی کا تخمینہ 44 لاکھ لگایا گیا تھا، اس میں 70 فیصد غیر ملکی لوگ ہیں۔

2018 میں ایک ہزار 359 افراد نے پناہ کی درخواستیں دیں، یہ تعداد 2022 میں گھٹ کر 565 رہ گئی۔

2022 کے دوران 254 کویتی رہائشیوں نے یورپی ممالک میں پناہ کی درخواستیں دیں۔

رپورٹ کے مطابق 62 فیصد پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔