آئرلینڈ نے تیسرا ٹی 20 جیت لیا

April 01, 2023

چٹوگرام (جنگ نیوز) آئرلینڈ نے بنگلادیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کی شرمندگی بچالی۔ البتہ سیریز میزبان بنگلادیش نے 1-2 سے جیت لی۔ جمعہ کو ہوم سائیڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے19.2 اوورز 124رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ مارک آڈائر نے 3، میتھیو ہمفریس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ نے ہدف14 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔ پال اسٹرلنگ77 رنز بناکر نمایاں رہے۔