لاہور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کیخلاف دو اپیلوں پر سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

April 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف دو اپیلوں پر سماعت مزید کارروائی کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،پٹیشنرز احمد کریم قصور لنگڑیال اور ملک عبداللہ فہد نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے خلاف اپیلیں دائر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے آرڈرز کو چیلنج کیا ہے،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف نادہندگی کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق 3 مختلف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں،اس موقع پر عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ الیکشن کا نوٹیفیکیشن واپس ہو گیا ہے،جب نوٹیفیکیشن دوبارہ ہوگا تو دوبارہ اپیل دائر کریں،قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنرز احمد صفدر خان، آفتاب احمد خان اور رانا طاہر شبیر نے درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نادہندگی کا اعتراض لگاتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں،اس کیس میں پٹیشنرز نے 22 مارچ کے آرڈرز کو چیلنج کیا۔