مصر پر غیر ملکی قرضوں میں اضافہ، 2022 تک قرضے 163 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے

April 02, 2023

مصر کی وزارت منصوبہ بندی اور اقتصادی ترقی نے غیرملکی قرضوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ دسمبر 2022 تک غیرملکی قرضوں میں 5 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قاہرہ سے مصری حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 تک غیرملکی قرضے 162 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچ گئے، ستمبر 2022 میں مصر پر غیرملکی قرضے 154 ارب 90 کروڑ ڈالرز ریکارڈ ہوئے تھے۔

مصری حکام کے مطابق سن2021 میں مصر پر غیرملکی قرضوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہوا تھا۔

مصری حکام کے مطابق دسمبر2021 تک غیرملکی قرضوں میں17 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

مصری وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ مصر کے غیرملکی قرضے 145 ارب 50 کروڑ ڈالرز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جنوری 2023 تک مصر کے غیرملکی ذخائر 34 ارب 22 کروڑ ڈالرزتکرہگئےتھے۔