ایک واٹس ایپ اب 4 فونز پر استعمال ہوسکے گا

April 27, 2023

فائل فوٹو

میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا، اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت چار فونز پر استعمال کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق، میسجنگ پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

ایپ بیٹا انفو کے مطابق، میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج سے اب آپ ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ اپنے چار فونز پر استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس نے عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے اس سہولت کو متعارف کردیا ہے، آئندہ چند ہفتوں کے دوران سلسلہ وار تمام صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ صارفین صرف ایک فون اور متعدد دوسری ڈیوائسز، جیسے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر، اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ بیک وقت لاگ اِن کر سکتے تھے۔