انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے ہی سستا ہو سکا

May 24, 2023

—فائل فوٹو

گزشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج معمولی سستا ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر آج انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

آج کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں صرف 18 پوائنٹس ہی کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ41 ہزار 117 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔