پنجاب میں آئندہ 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ پر سفارشات نگراں حکومت کو پیش

May 24, 2023

فائل فوٹو

پنجاب میں آئندہ 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ پر سفارشات نگراں حکومت کو پیش کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں 4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

غیر ملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کے لیے اخراجات کا تخمینہ 30 ارب تجویز کیا گیا ہے۔

سال23-24 کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

اسکول ایجوکیشن کے لیے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کے لیے 10 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ایک ارب روپے جبکہ صحت کے بجٹ کے لیے 4 ماہ میں 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اربن ڈیولپمنٹ کے لیے 12ارب، زراعت کی ترقی کے لیے 13 ارب، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس کی اسکیموں کو 4 میں7 ارب دینے کی تجویز ہے۔

ٹرانسپورٹ کے لیے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔