منگچر: کار الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق، چار افراد زخمی

May 26, 2023

قلات(نامہ نگار) منگچر میں سورو کے مقام پر فیلڈر کار تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے ایک خاتون جان بحق خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کو صبح تقریباً آٹھ بجے کے وقت کراچی سے کوئٹہ جانے والی فیلڈر کار سورو کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے مصدقہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے ایک خاتون کی جان بحق ہو گئی ۔تاہم زخمیوں اور جان بحق ہونے والی خاتون کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کرنے کے باعث جان بحق اور زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔