’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ میں ہیروئنز کون ہوں گی ، نام سامنے آگئے

May 26, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ان کے اور سلمان خان کے پرستاروں کو بے صبری سے نئی فلم ’ ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور دبنگ خان کی نئی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہوئے پرستاروں کے لئے خوش خبری ہے، وہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ اس فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ سال جنوری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس فلم کے نام ’ ٹائیگر ورسزپٹھان’ سے گمان ہوتا ہے کہ دونوں خانز ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے تاہم ایسا نہیں ہے اس فلم میں خانز ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ ساتھی ہیں جو مل کر ولن کا مقابلہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور جاسوسی سے بھرپور اس فلم میں ولن کا کردار ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا ادا کر رہے ہیں۔