کیا آپ جانتے ہیں کے مطاف کا ایک مخصوص حصہ ہر نماز سے قبل کیوں خالی کروایا جاتا ہے؟

May 26, 2023

فائل فوٹو

آپ نے یقیناً مسجد الحرام اور صحن مطاف کی مختصر وقت کے دورانیے میں صفائی کے حوالے سے تو سن رکھا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صحن مطاف کا ایک مخصوص حصہ ایسا ہے جو اکثر و بیشتر اوقات نماز سے قبل خالی کروا لیا جاتا ہے۔

یقیناً آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ درج ذیل دی گئی تصویر میں دکھائی دینے والا حصہ، صحن مطاف کا وہی حصہ ہے جسے اکثر و بیشتر اوقات نماز سے قبل خالی کروالیا جاتا ہے، لیکن یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ صحن مطاف کے اس حصے کی ایسی کون سی خاصیت ہے جس کی وجہ سے اسے نماز سے قبل خالی کروایا جاتا ہے۔

صحن مطاف میں وہ مخصوص حصہ جہاں کھڑے ہوکر امام کعبہ امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

مکۃ المکرمہ میں مسجد الحرام کے درمیان قائم بیت اللہ کی ایک جانب صحن مطاف کا ایک مخصوص حصہ امام کعبہ کے لئے خالی کروایا جاتا ہے۔

امام کعبہ چونکہ مکۃ المکرمہ میں، بیت اللہ میں کھڑے ہوکر نماز قائم کرتے ہیں اس لئے وہ صحن مطاف کے اس مخصوص حصے کے عقبی جانب ایک خاص مقام پر کھڑے ہوکر امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

امام کعبہ صحن مطاف کے مخصوص حصے کے عقبی جانب ایک خاص مقام پر کھڑے ہوکر امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

چونکہ امام کعبہ نماز قائم کرتے وقت پیچھے کی جانب ہوتے ہیں اس لئے دیگر نمازیوں کی جماعت ان کے سامنے نماز نہیں پڑھ سکتی.

مام کعبہ کم و بیش عین بیت اللہ کے دروازے پر کھڑے ہوکر ، قبلہ رخ ہوکے بھی نماز پڑھاتے ہیں۔

اس لئے اس جگہ کو خالی کروا دیا جاتا ہے تاکہ امام کعبہ اپنے مقام پر کھڑے ہوکر براہ راست بیت اللہ کو دیکھ سکیں اور بغیر کسی خلل کے نماز کی امامت کے فرائض انجام دے سکیں۔

یہاں یہ واضح کردیں کہ کم و بیش کبھی کبھار امام کعبہ عین بیت اللہ کے دروازے پر کھڑے ہوکر ، قبلہ رخ ہوکے بھی نماز پڑھاتے ہیں۔