برازیل کے اداکار کی لاش 4 ماہ بعد مل گئی

May 27, 2023

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

4 ماہ سے لاپتہ برازیل کے اداکار جیفرسن ماچاڈو کی لاش مل گئی جسے لکڑی کے ڈبے میںبند کر کے دفنا دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میںایک گھر کے باہر سے اداکار کی لاش برآمد ہوئی جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے بھی کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 44 سالہ اداکارکی لاش کو زنجیروں سے باندھ کر لکڑی کے ایک ڈبے میں بند کر کے گھر کے پیچھے زمین میں 6 فٹ نیچے دبا دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی گردن پر پڑے نشانات سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا جبکہ لاش کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اداکار کے قتل کی کئی پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ اہلخانہ نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔