کرینہ کپور فارمولا ون گراں پری دیکھنے موناکو پہنچ گئیں

May 27, 2023

بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور فارمولا ون گراں پری دیکھنے کیلئے ان دنوں موناکو میں موجود ہیں۔

انہیں ایونٹ میں کرکٹر یوراج سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا، آج ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔

کرینہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ایونٹ کی اپ ڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔


یہ پہلا موقع ہے کہ کرینہ کپور موناکو میں ہونے والی پریکٹس ریس میں شریک ہیں۔

رواں برس فارمولا ون کی 23 ریسز ہوں گی جن میں سے موناکو کی ایک ریس بھی ہے، فائنل ایونٹ نومبر کے دوران ابوظبی میں ہوگا۔