نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

May 27, 2023

34ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے میڈلز کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔ آرمی نے اب تک 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز کے میڈلز ٹیبل پر آرمی 300 میڈلز کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

واپڈا نے 79 گولڈ میڈلز سمیت 214 میڈلز حاصل کیے ہیں، واپڈا کے ایتھلیٹس نے مقابلوں 70 سلور میڈلز اور 65 برانز میڈلز بھی جیتے ہیں۔

نیوی نے اب تک 28 گولڈ، 30 سلور اور 46 برانز میڈلز جیتے ہیں، پاکستان ایئرفورس کے ایتھلیٹس نے7 گولڈ، 21 سلور اور 46 برانز میڈلز حاصل کیے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 6 گولڈ میڈلز، 15 سلور میڈلز اور 71 برانز میڈلز جیتے۔

خیبر پختونخوا نے 4 گولڈ، 5 سلور اور 33 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

سندھ نے سونے کے 3، چاندی کے 11 اور کانسی کے 18 تمغے جیتے ہیں، پنجاب نے 3 گولڈ، 8 سلور اور 39 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

پاکستان ریلویز نے 34ویں نیشنل گیمز میں 2 گولڈ، 6 سلور اور 21 برانز میڈل اپنے نام کیے ہیں۔

بلوچستان اور پولیس نے ایک، ایک گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اب تک چاندی کے 12 اور کانسی کے 27 تمغے بھی جیتے ہیں۔

پولیس کے کھلاڑیوں نے ایک گولڈ کے ساتھ 9 برانز میڈل بھی حاصل کیے ہیں۔

اسلام آباد کے ایتھلیٹس اب تک صرف 6 برانز میڈلز ہی جیت پائے ہیں، جبکہ گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کے ایتھلیٹس اب تک ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے۔