کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثات میں خاتون، 2 دوستوں سمیت 5 افراد جاں بحق

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے ایک خاتون اور 2 دوستوں سمیت 5افرادجاں بحق اور ایک عمر رسیدہ خاتون زخمی ہوگئی،جبکہ سپر ہائی وے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،تفصیلا ت کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل نجی ریسٹورینٹ کے قریب سڑک عبورکرنے والی2خواتین کو تیز رفتارگاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ خیرالنسا زوجہ جلال موقع پر جاں بحق ،80 سالہ نور بی بی زوجہ رحیم داد زخمی ہوگئی، لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کا شکار خواتین آ پس میں ماں اوربیٹی، قریبی علاقے کی رہائشی ہیں، کورنگی گودام چورنگی کے قریب ہفتے اور اتوار کی شب ٹر یلرکی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جناح اسپتال میں شناخت 18سالہ شوکت ولد ریاض اور19 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پویس کے مطابق نوجوان موٹرسائیکل تیزی سےٹریلرسے آگے نکلنے کی کوشش میں فٹ پاتھ سے ٹکراکر گرے اور ٹریلر کے پچھلے پہیوں تلے کچلے گئے،دونوں آپس میں دوست اور لانڈھی مظفرآباد کالونی کے رہائشی تھے ، علاوہ ازیں نارتھ کراچی بلال کالونی ہوٹل کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، ہجرت کالونی گلی نمبر 34 ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے 18 سالہ مطیع اللہ جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے30 سالہ شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت اوروجہ موت معلوم نہیں ہوسکی،لاش سردخانے منتقل کردی ۔