بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرنے پر سخت کوفت ہوئی تھی، پریانکا چوپڑا

May 30, 2023

12 مئی کو پریانکا کی نئی ہالی ووڈ فلم ’لو اگین‘ بھی ریلیز ہوچکی ہے۔

پریانکا چوپڑا اپنے خیالات کا بےلاگ اظہار کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ میں گزارے مشکل وقت پر بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا نے انٹرویو میں کہا کہ ایک فلم میں کام کرنے پر انہیں سخت کوفت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو فلم کا نام تو نہیں بتا سکتی لیکن یہ ضرور بتاؤں گی کہ میرا تجربہ بہت برا تھا۔

پریانکا نے بتایا کہ مجھے اس فلم میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، میرے مکالمے بالکل بےتُکے تھے۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے او ٹی ٹی سیریز ’سیٹاڈل‘ میں جاسوس کا کردار ادا کیا ہے۔

12 مئی کو ان کی نئی ہالی ووڈ فلم ’لو اگین‘ بھی ریلیز ہوچکی ہے۔