سینئر صحافی گھر واپس پہنچ گئے

May 31, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن سمیع ابراہیم منگل کی صبح گھر واپس پہنچ گئے۔ سینئر صحافی نے اپنی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ اس سے قبل پیر کے روز، سمیع ابراہیم کی بیٹی، زینب سمیع نے ٹویٹ کیا کہ ان کے والد بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔