کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلشمنٹ تنویر احمد طاہر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ امریکی قونصلیٹ پر ہنگامہ آرائی اور ایک شخص کی ہلاکت کے الزام میں معطل پانچ پولیس افسران کو انکوائری کے بعد ان کی معطلی ختم کر دی گئی ہے۔ پانچوں افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کراچی پولیس آفس رپورٹ کریں ۔