کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صنعتکاروں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے انتخابات میں بزنس مین گروپ کی مکمل حمایت کااعلان کیا ہے ۔ چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ بزنس مین گروپ کاروبار و صنعت کی ترقی اور معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا سمیت کے سی سی آئی انتخابات میں حصہ لینے والے بی ایم جی امیدواروں کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم پاریکھ، صدر عبدالرحمان فدا، یونس بشیر، جاوید بلوانی، طارق یوسف، انجم نثار، محمد ادریس، سائٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احمد ذوالفقار چوہدری، نائب صدر محمد طاہر گوریجا، عبدالہادی، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) انور عزیز اور ٹاولز مینوفیکچرنگ ایسوسی ایسن کے عامر لاری، اورنگی ٹریڈرز سمیت مختلف ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدور اور سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی بڑی تعداد نے بی ایم جی امیدواروں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔