اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے، قوم اپنے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے جان دینے والے شہداء کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، حملے کا نشانہ بننے والی پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار ۔