کراچی (اسد ابن حسن) انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے بڑے پیمانے پر اے ایس پی اور ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تعیناتوں کے مختلف نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ کراچی کے دو ڈی ایس پی کے کلفٹن اور سعید آباد لائسنس برانچ میں تبادلے، حیدرآباد کے دو ڈی ایس پیز کے تبادلے، چار لاڑکانہ کے ڈی ایس پیز کے ایک گھوٹکی کے اے ایس پی کا اور دو سکھر کے ڈی ایس پیز کے تبادلے، ایس پی محمد عثمان کا سجاول اور ایس پی علینہ راجپر کا ایسٹ انویسٹی گیشن تبادلے شامل ہیں۔