کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بدھ کو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس کی 28 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک بھر سے 437 پروازیں آپریٹ کی گئیں 78 منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ 55 میں تاخیر ہوئی۔ کراچی 26 لاہور 19 اسلام آباد 15 ملتان 8 کوئٹہ اور سیالکوٹ 4، 4 جبکہ پشاور سے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔