عائشہ عمر کا سوشل میڈیا سے دور رہنے کا تجربہ کیسا رہا ؟

May 31, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

معروف اداکارہ، میزبان، گلوکارہ عائشہ عمر کی سوشل میڈیا سے دو ہفتے دور رہنے کے بعد اب واپسی ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنے کا تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

عائشہ عمر نے متعدد اپنی، خوبصورت نظاروں اور صحت بخش غذاؤں کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک نوٹ لکھا ہے۔


اداکارہ کا بتانا ہے کہ ٹیکنالوجی، فون، ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا، کام کے ماحول، لوگ، لال گوشت سے حاصل ہونے والی پروٹین، کیفین، ریفائنڈ شوگر، گلوٹین، ڈیری، آلودگی، کاریں، ایندھن کا دھواں، کیمیکلز، میک اپ اور دھاتیں، قدرتی مصنوعات کا استعمال کرنے سے گریز کے دو ہفتے۔

عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اِن دو ہفتوں کے دوران پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ تیار کیا گیا انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور کھانا، صرف سبزیاں کھائیں اور جڑی بوٹیوں کی چائے پی۔

عائشہ عمر نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ قدرت اور فطرت کے قریب رہنا اور سمندر کو دیکھتے ہوئے جاگنا، شاندار دھوپ میں ٹہلنا، دھوپ سینکنا، روزانہ یوگا کرنا اور مساج لینا اور پرسکون رہنا اِنہیں بہت اچھا لگا۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے رواں ماہ 10 مئی کو سوشل میڈیا کی زندگی سے دور اور ذہنی سکون کے لیے سری لنکا میں قیام اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔