• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریتی سینن کی سائیکو کردار ادا کرنے کی خواہش

کریتی سینن---فائل فوٹو
کریتی سینن---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ میں اب روایتی کرداروں سے ہٹ کر نفسیاتی طور پر پیچیدہ اور منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو مجھے بطور فنکار نئے چیلنجز دیں، خاص طور پر منفی یا ذہنی طور پر پیچیدہ شخصیت والے کردار۔

کریتی سینن نے کہا ہے کہ جب میں نے فلم اوبسیشن دیکھی تو میرے ذہن میں آیا کہ اب ہمیں محفوظ کرداروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ کچھ منفرد اور روایتی انداز سے ہٹ کر کرنا چاہیے، یہ خیال مجھے بہت پرجوش لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں زینڈایا کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوں کیونکہ وہ جذباتی اور مشکل کردار ادا کرنے سے نہیں گھبراتیں۔

اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کریتی نے کہا کہ میں ایک پاگل یا سائیکو لڑکی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، روایتی کردار نہیں کرنا چاہتی، بطور اداکار یہ بہت دلچسپ ہوتا ہے کہ آپ اپنی حقیقی شخصیت سے بالکل مختلف زندگی جیئیں اور ایسے انسان کا کردار نبھائیں جو آپ جیسا نہ ہو، میں مکمل طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار کردار ادا کرنا پسند کروں گی۔

کریتی سینن کا کہنا ہے کہ نفسیاتی طور پر پیچیدہ کردار ناظرین کو مختلف زاویوں سے زندگی دیکھنے کا موقع دیتے ہیں، اسی لیے مستقبل میں ایسے چیلنجنگ کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید