جہانگیر ترین سے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

May 31, 2023

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی جی جی جمال، سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے والے جہانگیر ترین نے اب تک 20 کے قریب سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

دوسری طرف جہانگیر ترین سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے مختلف شخصیات نے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا ہے۔