اروشی روٹیلا کے نئے گھر کی قیمت توجہ کا مرکز

June 01, 2023

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا عام طور پر اپنے فیشن اور ماڈلنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ اس حوالے سے کچھ بھی کرتی ہیںتو وہ خبروں میں آہی جاتا ہے لیکن اس مرتبہ اداکارہ کا نیا گھر اور اس کی قیمت خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ اروشی روٹیلا ممبئی میں ایک نئے بنگلے میںشفٹ ہوگئی ہیںجو کہ آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کے گھر کے برابر میں واقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 منزلہ اس بنگلے میں سوئمنگ پول اور جِم سمیت کئی مہنگی اور اعلیٰ معیار کی چیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا اداکارہ اروشی روٹیلا کے اس بنگلے کی قیمت 190 کروڑ روپے بتا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے نئے بنگلے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔