بلی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد زندہ بچ گئی

June 01, 2023

فوٹو بشکریہ فیس بُک

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بلی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد زندہ بچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی چھٹی منزل سے نیچے کھڑی گاڑی کے شیشے پر گری جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹگیا۔

رپورٹس کے مطابق پالتو بلی کے مالک نے گاڑی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ 27 مئی کو بلی گھر کی بالکنی پر موجود تھی اور پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ نیچے گر گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی کا وزن ساڑھے 8 کلو ہے جسے واقعے کے بعد ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پنجوں پر چوٹ آئی جبکہ ناک پر معمولی چوٹآئی اور اس کی حالت نارمل ہے۔