• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، ایک اہلکار لاپتہ ہے۔

اس حوالے سے ٹامپا فلوریڈا سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔

سینٹ کام نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید