امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
میری لینڈ کے جوائنٹ ایئربیس اینڈ ریو پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ایران کے ساتھ بہت اچھی بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، سب کو فائدہ ہو رہا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران سے بات چیت کا واحد مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں، خطے میں امن سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہے۔