ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایرانی قیادت یا عوام کے خلاف کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے نکات بالکل واضح اور سب کے سامنے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں اپنے پٹھوؤں کو قابو میں رکھنے کا وعدہ کیا ہے، اگر اسرائیل نے اپنے مالک کی بات نظر انداز کی تو ایران اسرائیل کو سبق سکھائے گا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی تھی کہ ضرورت پڑی تو اسرائیل تیسری بار بھی ایران پر حملہ کرسکتا ہے۔