لیاقت بلوچ کی صدارت مشاورتی اجلاس

June 02, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور کرسی کے حصول کے چکر میں تمام انسانی، اخلاقی اور جمہوری قدریں پامال کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں مولانا عبدالغفار روپڑی، مفتی معرفت شاہ، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس نے متفقہ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے سنگین جرائم میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور آلہ کاروں کو سزا دی جائے۔دوسری جانب مرکزی رہنما حافظ ادریس نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا انداز انتہائی قابل افسوس ہے، اسی طرح بہت بڑھکیں لگانے والے یہ سیاسی لیڈر جس طرح چھپتے پھرے وہ بھی سیاسی رہنما کے نام پر بدنما دھبہ ہے۔