ایشیا کا اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس ’شنگری۔لا ڈائیلاگ‘ سنگاپور میں شروع

June 02, 2023

ایشیا کا اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس آج سنگاپور میں شروع ہوگیا، جو 4 جون تک جاری رہے گا۔

شنگری۔لا ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے سینئر فوجی افسران، سفارتکار، اسلحہ ساز ادارے اور سیکیورٹی تجزیہ کار شرکت کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز مرکزی خطاب کریں گے، امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور چین کے وزیر دفاع لی شنگ فو بھی خطاب کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 3 سال کی سرد مہری کے بعد آسٹریلیا چین سے سفارتی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

چین آسٹریلیا سے بیش قیمت خام لوہا خریدتا ہے، دوسری طرف آسٹریلیا کا سب سے بڑا سیکیورٹی اتحادی امریکا ہے۔

بیجنگ نے آسٹریلیا کی طرف سے مارچ میں امریکا کی جوہری آبدوزیں خریدنے کے اعلان پر شدید تنقید کی تھی۔