ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت 7 جون کو ہوگی

June 03, 2023

اسلام آباد ( ان لائن ) سپریم کورٹ میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دینے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ 7جون کو سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ کا حصہ ہوں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔