مریم نفیس اور کرکٹر اعظم خان کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

June 03, 2023

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان کو اپنا منہ بولا بیٹا بنالیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دلچسپ اور پُر مزاح گفتگو کی۔

انہوں نے ایک قصے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک پروگرام کی شوٹنگ کے لئے اپنے شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ میں موجود تھی جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک سمیت کئی فنکاروں سے دوستی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تقریباً ایک سال پرانی بات ہے، اسی سفر کے دوران ہماری ملاقات اعظم خان سے بھی ہوئی اور تب سے وہ ہمارے منہ بولے بیٹے ہیں۔