ڈیٹنگ کی افواہیں، وجے ورما اور تمنا بھاٹیہ ایک ساتھ جلوہ گر

June 03, 2023

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کو حال ہی میں ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، ان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا، تمنا اور وجے کی ڈیٹنگ کی افواہیں پچھلے سال شروع ہوئی تھیں۔

انہیں دسمبر 2022ء میں ممبئی میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

رواں برس جنوری میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو میں بھی وجے اور تمنا نے ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

تمنا کی اگلی فلم ’بولے چوڑیاں‘ ہوگی جس میں نواز الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔

وجے ورما کرینہ کپور کے ساتھ نئی فلم ’The Devotion of Suspect X‘ میں نظر آئیں گے۔