پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

June 03, 2023

علامتی فوٹو

پاکستان نے وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان سے سستی ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔

ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں پیش کی جائے گی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ آذری کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ادائیگیوں کےلیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو جون 2022ء سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔