’سابق وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے سرکاری گاڑی واپس کردی‘

June 03, 2023

خیبر پختونخوا میں صوبائی ویئر ہاؤس کے انچارج نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے زیر استعمال گاڑی واپس کر دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر محکمے بھی سابق وزراء اور ارکان سے گاڑیاں واپس لینے میں کردار ادا کریں۔

ایکسائز حکام کے مطابق گاڑیوں کی تلاش میں کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور شہرام ترکئی کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

عاطف خان اور ایم پی اے فضل الہٰی کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، سابق وزراء کے گھروں میں گاڑیاں موجود نہیں تھیں۔