گھر کے باہر ہونے والا جھگڑا دیکھنے والی لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

June 04, 2023

کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے 14 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محلے میں لڑائی کے دوران عریشہ گھر کی گیلری میں کھڑی تھی، جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق گولی عریشہ کے سر میں لگی، جس سے وہ جاں بحق ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔