خضدار میں 4.2 شدت کا زلزلہ

June 07, 2023

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گردونواح میں منگل کی رات 11 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی10 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر شمال میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔