چوتھے بچے کی پیدائش متوقع، ال پچینو نے بہت خاص قرار دیدیا

June 07, 2023

امریکی لیجنڈری اداکار ال پچینو نے چوتھے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق کہا ہےکہ یہ بہت ہی خاص ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ال پچینو اپنی 29 سالہ گرل فرینڈ سے ایک مرتبہ پھر والد بننے والے ہیں۔

اس سے قبل ال پچینو کی ایک 30 سالہ بیٹی جبکہ 18 سالہ دو جڑواں بچے بھی ہیں۔

تاہم اپنے چوتھے بچے سے متعلق 83 سالہ امریکی اداکار نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی خاص ہے۔

گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کے خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ ال پچینو پری نیٹل ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرل فرینڈ ابتدائی 11 ہفتوں تک ال پچینو کو یہ اطلاع اس لیے نہیں دی کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ال پچینو مزید بچے نہیں چاہتے تھے۔

رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ال پچینو کے دیگر بچے یہ خبر سن کر بہت پریشان ہوئے۔

تاہم ال پچینو نے اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے تو ہیں لیکن یہ ان کے لیے بہت ہی خاص ہے۔